روسی سائنس دانوں نے کنکریٹ کو مضبوط بنانے والا مادہ تیار کر لیا

روسی سائنس دانوں نے کنکریٹ اور فولاد کو تیس فی صد مضبوط بنانے والا مادہ تیار کر لیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ مادہ فولاد اور کنکریٹ بناتے وقت ان میں ملانا ہوگا۔ نئے نینو مادے کی تیاری کے لیے ایلومونیم کی صنعت کے فضلہ جات استعمال کئے گئے ہیں۔ نینو مادے کی تیاری کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں ہے اس لئے اس کے اخراجات بہت کم ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ نیا طریقہ اپنا کر ماحولیات پر ایلومینیم کی صنعت کے ناگوار اثر کو کم کیا جا سکتا ہے۔